میں اپنا میاں نہیں دے سکتی، ثنا جاوید نے صارف کو یہ جواب کیوں دیا؟
ثنا جاوید کا سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے انسٹاگرام پر کیے جانے والا حالیہ تبصرہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 مبینہ پولیس مقابلے، 7 ڈاکو ہلاک
شوہر سے متعلق بیان کا اثر
اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے متعلق ایک بیان دیا جو انہیں مہنگا پڑگیا، صارفین کی بڑی تعداد انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں، سہیل آفریدی
دبئی ٹرپ کی تصاویر
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے اپنے دبئی ٹرپ سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں ایک کیفے میں بیٹھے ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری، گرمی کی شدید لہر کتنے دن جاری رہے گی؟ جانیے
تنقید کا آغاز
ان کی انسٹا پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے‘، جس کے جواب میں ثنا جاوید نے کہا کہ ’میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی‘۔
تاہم شوہر کے حوالے سے ثنا جاوید کا یہ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
سوشل میڈیا کا ردعمل
سوشل میڈیا صارفین نے اس ردِعمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔









