اراکین پنجاب اسمبلی نے 2025 میں قومی خزانے کو کتنے ارب کا نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پنجاب اسمبلی کا نقصان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سال 2025 کے دوران پنجاب اسمبلی کے اراکین نے قومی خزانے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ: مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 2025 میں 16 اجلاس بلائے گئے، جن کے تحت 88 دن اجلاس ہوا۔ ایک اجلاس پر 7 کروڑ روپے کا خرچہ آتا ہے۔ کورم پورا نہ ہونے کے باعث 15 اجلاس ملتوی ہوئے، جس کے باعث تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کو ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے پاکستان اور سری لنکا کی سیریز ری شیڈول کرنے کا اعلان کردیا
اجلاسوں کی صورتحال
حیرت انگیز طور پر، کورم پورا نہ ہونے کے باوجود ملتوی ہونے والے اجلاسوں میں اراکین اسمبلی کی رجسٹر پر حاضری مکمل رہی۔ اور حاضری کے بعد ہی اراکین اسمبلی اس روز کے سیشن کا ٹی اے ڈی اے حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
حکومتی موقف
حکومتی چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا ارشد کا کہنا تھا کہ اجلاس دیر سے شروع ہوتا ہے، جس کے باعث اراکین حاضری لگا کر اپنے ذاتی کاموں کی وجہ سے چلے جاتے ہیں۔ اپوزیشن، کورم کی نشاندہی کرتی ہے جو کہ غلط عمل ہے۔
اپوزیشن کا ردعمل
معاملے پر اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود کا کہنا تھا کہ کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومتی اراکین حاضری لگا کر چلے جاتے ہیں کیونکہ ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔








