افغان حکومت کو جھٹکا، جاپان نے اہم اعلان کر دیا
جاپان کا افغان حکومت کو جھٹکا
ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت کو جھٹکا، جاپان نے اہم اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 150 سال پہلے تعمیر کردہ بنگلہ جو شاہ رُخ خان کی کئی خواہشات کی تعبیر بنا۔
سفارتخانوں کی بندش کا سلسلہ
تفصیلات کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان سفارتخانوں کی بندش میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ برطانیہ، ترکیہ اور ناروے کے بعد جاپان نے بھی افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ طالبان رجیم کی غیرجمہوری اور پر تشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو شدید عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موساد کے ایجنٹس کو پکڑنے والی ایرانی یونٹ کا سربراہ خود اسرائیلی ایجنٹ نکلا، سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کا انکشاف
افغان سفارتخانے کی بندش کا اثر
’’جنگ‘‘ نے افغان جریدے کے حوالے سے بتایا ہے کہ 31 جنوری 2026 سے افغان سفارتخانے میں تمام سیاسی اور اقتصادی امور معطل کردیئے جائیں گے۔ کابل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم افغان شہریوں کے لیے سفارتی مشنز کی بندش ایک سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی پی 52 میں ووٹنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
سیکیورٹی خدشات اور افغان مزدوروں کی بھرتی
دوسری جانب افغان جریدے ’’آمو‘‘ نے لکھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر روس نے افغان مزدوروں کی بھرتی سے بھی انکار کردیا ہے۔
مہاجرین کی نکاسی
ماہرین کے مطابق افغانی شرپسندوں اور سیکیورٹی خدشات پر امریکہ، جرمنی، پاکستان، ایران و دیگر ممالک سے افغان مہاجرین کو نکالا جارہا ہے۔








