پیٹ کی پھٹی، مرکزی شریان کا پہلا کامیاب EVAR آپریشن، پنجاب صحت کے میدان میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے: عظمیٰ بخاری

نئے سال کی مبارکباد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے نئے سال کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرپرستی میں صوبہ پنجاب صحت کے میدان میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ نئے سال کی خوشی اس لحاظ سے دوگنی ہے کہ پنجاب میں اینڈو ویسکیولر اینیورزم کے جدید ترین علاج کا نیا دور شروع ہو چکا ہے، جس سے عوام کو عالمی معیار کی طبی سہولیات اب اپنے صوبے میں ہی دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

جدید ویسکیولر کیئر کی بنیاد

عظمٰی بخاری نے بتایا کہ امریکی تربیت یافتہ ڈاکٹر حبیب خان، جو USA بورڈ سرٹیفائیڈ واحد پاکستانی ویسکیولر سرجن ہیں، نے وطن واپس آ کر جدید ویسکیولر کیئر کی بنیاد رکھی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پھٹے ہوئے پیٹ کی مرکزی شریان (Abdominal Aortic Aneurysm) کا EVAR آپریشن لاہور میں کامیابی سے انجام دیا گیا ہے، جو واقعی ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کہتا ہے تم جتنی مرضی ترامیم کر لو میں تمہارا مقابلہ کروں گا،شہریار آفریدی

طبی اہمیت اور جدید طریقہ علاج

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے اس کامیابی کی طبی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری جان لیوا ہو سکتی تھی، تاہم اسٹنٹ کے ذریعے شریان کو اندرونی طور پر مضبوط بنا کر خون کے بہاؤ کو محفوظ بنا دیا گیا۔ یہ منیملی اِنویسیو جدید طریقہ علاج ہے، جس میں نہ مریض کو بے ہوش کیا جاتا ہے، نہ وینٹیلیٹر پر ڈالا جاتا ہے اور نہ ہی شدید تکلیف ہوتی ہے، جس سے ریکوری تیز اور خطرات کم ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تاج العارفین حضرت شیخ عبدالنبی شامیؒ کا عرس آج شام چوراسی ضلع ہوشیار پور میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ویسکیولر کیئر کا معیار

عظمٰی بخاری نے کہا کہ 300 ملین آبادی والے ملک میں ویسکیولر کیئر کا وہ معیار اب آیا ہے جو برسوں پہلے ہونا چاہیے تھا۔ پنجاب میں کینسر کے جدید علاج کی سہولت کیموتھراپی کی صورت میں بھی دستیاب ہے، اور صحت کا شعبہ ہر سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

عزم کا اظہار

عظمٰی بخاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کے عوام کو بغیر کسی تفریق عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اب صحت کے شعبے میں ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، اور یہ سفر عوامی خدمت، جدید سہولیات اور قابلِ فخر پیش رفت کا تسلسل رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...