سی ایم نسپکشن ٹیم کے ہسپتالوں کے طوفانی دورے، بد انتظامی پرایم ایس جہلم کی چھٹی، سوہاوہ کے ایم ایس کو وارننگ
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم ہسپتالوں کے دوروں میں مصروف ہے۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے ایک ہی دن میں 4 ہسپتالوں کا اچانک معائنہ کیا، جس کے نتیجے میں بدانتظامی پر جہلم ہسپتال کے ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، امارات مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس؛ اہم فیصلے، سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم
دوروں کا آغاز
سی ایم انسپکشن ٹیم نے رات گئے ضلعی اور 3 تحصیل ہسپتالوں کا طوفانی وزٹ کیا۔ صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم، سوہاوہ، گوجر خان اور کھاریاں ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکارراجپال یادو کو جیل سے رہا کر دیا گیا
جہلم ہسپتال میں بدانتظامی
ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم بدانتظامی کا شکار نظر آیا۔ ہسپتال میں ایکسرے مشینیں خراب اور فلمیں غائب تھیں۔ مریضوں نے انسپکشن ٹیم کے سامنے متعدد شکایات پیش کیں۔ سی ایم انسپکشن ٹیم کی سفارش پر ڈی ایچ کیو جہلم کے ایم ایس کو ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،وقت تبدیل ، 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری
تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کی صورتحال
تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سوہاوہ کے ایم ایس اور دیگر کو انتظامات بہتر نہ ہونے پر کڑی وارننگ دی گئی۔
گوجر خان اور کھاریاں کے ہسپتالوں کی تعریف
سی ایم انسپکشن ٹیم نے گوجر خان اور کھاریاں کے تحصیل ہسپتالوں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔








