ججز کی تعیناتیوں کے فریم ورک سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب، 3 نکاتی ایجنڈا جاری

اجلاس کا بلانا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 27ویں ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کے فریم ورک سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ نے سپریم کورٹ سے لال قلعہ کا قبضہ مانگ لیا

اجلاس کا ایجنڈا

’’جنگ‘‘ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے مشاورت کے لیے اہم اجلاس کا 3 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس 12 جنوری کو ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کانفرنس روم میں ہوگا۔ 27ویں آئینی ترمیم سے آرٹیکل 175 اے کی شق 4 میں امیدوار ججوں کے انٹرویوز کا ذکر کیا گیا ہے۔

امیدواروں کے انٹرویو کا طریقۂ کار

جاری کردہ ایجنڈے میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن رولز 2025 میں امیدواروں کے انٹرویو کا طریقۂ کار نہیں دیا گیا، اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت میں مزید ججز کے تعیناتی کے لیے طریقۂ کار پر غور ہو گا۔ ہائی کورٹس میں آئینی بینچز کے لیے ججز کی نامزدگیوں کا طریقۂ کار بھی زیر غور آئے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...