بگ بیش لیگ: بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ ، سڈنی سکسرز کو میلبورن رینی گیڈز کیخلاف کامیابی دلا دی
بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی شاندار کارکردگی
میلبورن( مانیٹرنگ ڈیسک ) بگ بیش لیگ میں بابر اعظم نے اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھا دیئے, میچ وننگ ففٹی سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم سڈنی سکسرز کو میلبورن رینی گیڈز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔
میچ کی تفصیلات
میلبورن رینی گیڈز نے 9 وکٹ پر 164 رنز بنا ئے تھے۔ میلبورن کی جانب سے جوش براؤن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز سکور کیے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان صرف 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم کی شاندار اننگز
بابر اعظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جوئل ڈیوس 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم سڈنی سکسرز کو میلبورن رینی گیڈز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔








