ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چودھری سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن کی کارروائی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد اور این اے 185 ڈی جی خان سمیت مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد سیاسی شخصیات کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا، بلاول

این اے 96 فیصل آباد میں نوٹسز

این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جبکہ اسی حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال چودھری کو بھی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اس کیس کی سماعت 8 جنوری کو صبح 10 بجے کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی رپورٹ کی روشنی میں لیا، جس میں کارنر میٹنگ میں شرکت پر وزیر مملکت اور امیدوار پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیے جانے کا ذکر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

دیگر حلقوں کے کیسز

اسی طرح الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے دیگر کیسز کی سماعت کے لیے 13 جنوری کو صبح 10 بجے کی تاریخ مقرر کر دی ہے اور اس سلسلے میں کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 269 سے میاں عالمدار عباس قریشی اور محمد اقبال خان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جن کے کیس کی سماعت بھی 13 جنوری کو کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد اور نگرانی کمیٹی کا پہلا اجلاس، وزیراعظم، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے خواہاں ہیں، امیر مقام

این اے 185 ڈی جی خان میں سمجھی گئی دھاندلی

دوسری جانب این اے 185 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف امیدوار سردار دوست محمد کھوسہ کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن 7 جنوری کو اس درخواست پر سماعت کرے گا۔ سردار دوست محمد کھوسہ نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ ان کے مدمقابل امیدوار محمود قادر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے اور ضمنی انتخاب کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

نئی سماعت کی تاریخیں

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام کیسز کی سماعت مقررہ تاریخوں پر کی جائے گی اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...