نئے سال کا پہلا روز، سونے کی قیمت 2400 روپے مزید گر گئی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سال 2026 کے پہلے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وکیل کا کام ہوتا ہے جج کو بکری سے شیر بنانا، اگر کوئی جج بکری بنا ہو تو اس کو شیر بنا دیں، جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل سے دلچسپ مکالمہ
مقامی مارکیٹ کی قیمتیں
مقامی مارکیٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی ہے، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 058 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل
چاندی کی قیمتیں
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 83 روپے کی کمی سے 7 ہزار 635 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 71 روپے کی کمی سے 6 ہزار 545 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 322 ڈالر کی سطح پر آگئی۔








