پاکستان ریلویز کے فریٹ سیکٹر کی ریکارڈ آمدن، 6 ماہ میں 17 ارب کی کمائی
پاکستان ریلویز کی شاندار کارکردگی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلویز کے فریٹ سیکٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ آمدن حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی قوانین کی خلاف ورزی آپ کے لیے سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے – امریکی سفارتخانے نے بھارتی طلباء کو خبردار کیا
مالی سال کی آمدنی
فریٹ سیکٹر نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 17 ارب روپے کما لیے ہیں، جبکہ مالی سال کے اختتام تک صرف فریٹ سیکٹر سے 38 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی: نجی ٹی وی کا دعویٰ
ہڑتال کے باوجود کامیابیاں
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق، ہڑتال کے باوجود نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں فریٹ سیکٹر نے مسلسل تین ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا، جو ادارے کی بہتر حکمتِ عملی اور انتظامی اصلاحات کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے طلب سینیٹ اجلاس کا وقت چوتھی مرتبہ تبدیل
مستقبل کی منصوبہ بندی
2026ء میں پاکستان ریلویز پہلی بار ایک کھرب روپے آمدن حاصل کرنے والا ادارہ بننے جا رہا ہے۔ نئے سال کے اختتام تک ریلوے کی تمام ٹرینوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اس ایک وجہ سے بل گیٹس دیوالیہ ہوسکتے ہیں، ایلون مسک نے بڑا دعویٰ کردیا
مسافروں کی سہولیات
مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے بعد اب سفر کو محفوظ ترین بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ رواں برس کے دوران ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، ریلوے کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی جائے گی اور ریلوے پولیس کو جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی معیارات کے ساتھ محفوظ سفر
ان اقدامات کے بعد ریلوے مسافروں کو دورانِ سفر تحفظ اور اعتماد کا بھرپور احساس حاصل ہو گا۔








