وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا افتتاحی عمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کا افتتاح کردیا۔ نئے ایرینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے بڑھا کر پچیس ہزار کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 14 اپریل تک گندم کا نرخ طے نہ ہوئے تو خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کیا جائیگا، کسانوں کی حکومت کو وارننگ
خصوصی تقریب کی تفصیلات
پاکستان رینجرز پنجاب کے زیرِاہتمام خصوصی افتتاحی تقریب میں مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مریم اورنگزیب، کور کمانڈر لاہور، وزراء اور سینئر بیورکریسی بھی شامل تھے۔ ایرینا میں توسیع کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نئی تعمیرات بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے کا بل سینیٹ سے بھی منظور
نئی تعمیرات کا جائزہ
نئی تعمیرات میں تقسیمِ ہند کی عکاسی کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن کے ماڈل، سامانِ حرب اور یادگارِ شہداء پر مشتمل تھیم پارک، اضافی دفاتر، پنجاب رینجرز کے جوانوں کے لیے بیرکس، نمازیوں کے لیے پریئر ایریا اور فوڈ کورٹس شامل ہیں۔ تحریکِ آزادی سے آج تک پاکستان کی تاریخ و ثقافت سے متعلق پاکستان میوزیم تعمیر کیا گیا۔
کار پارکنگ اور دیگر خصوصیات
وسیع و عریض کار پارکنگ اور بابِ آزادی کے مقام پر شاہی قلعہ کی طرز پر عالمگیری دروازہ بھی نصب کیا گیا۔ اس کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نصب قومی پرچم ایک سو پندرہ میٹر بلند تھا، اب ایک سو انتالیس میٹر کی بلندی پر لہرا رہا ہے جو کہ ایشیا کا ساتواں اور جنوبی ایشیا کا بلند ترین پرچم ہے۔








