شفع جان نے تو اپنے بیان پر معافی مانگ لی، اب دیکھنا یہ ہے عظمیٰ بخاری پٹھانوں اور پشتونوں کو جنگلی کہنے پر کب معافی مانگتی ہیں، شوکت بسرا
پی ٹی آئی رہنما کی سخت تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ شفع جان نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ جعلی وزیر اعلیٰ مریم صفدر کی کنیز اور بد زبان جعلی وزیر عظمیٰ بخاری کب پٹھانوں اور پشتونوں کو جنگلی کہنے پر معافی مانگتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: If Ali Amin Can Reach the PM House, Why Not D-Chowk? Faisal Vawda
شریف خاندان پر الزامات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی ننگی تصاویر جہاز سے گرانے والے، بشری بی بی کو عدت میں نکاح جیسا گھٹیا مقدمہ بنانے والے، اور ڈاکٹر یاسمین سے الیکشن ہار کر جیل میں ڈالنے والے، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتوں کو رسواء کرنے والے شریف خاندان کا موجودہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔ آڈیوز اور ویڈیوز کا دھندہ کرنے والی مریم صفدر جیسے بھیانک کردار، اگر عورتوں کی عزت اور احترام کا بھاشن دیں، تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی پر بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار
تشویش ناک حالات
شوکت بسرا نے مزید کہا کہ آپ 26 نومبر کی طرح لوگوں کو شہید کر سکتے ہیں۔ آپ صحافیوں کو جیلوں میں بند کر سکتے ہیں۔ عدلیہ کو ذاتی ملازم بنا سکتے ہیں۔ 17 سیٹیں جیتنے والے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور اپنی سیٹ ہارنے والی مریم صفدر کو وزیر اعلیٰ بنا سکتے ہیں۔ آپ فیڈریشن اور پاکستان کے لیڈر عمران خان پر 200 سے زائد جھوٹے مقدمات بنا کر جیل میں بند کر سکتے ہیں۔
عزم اور اعتماد
شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ آپ عمران خان کی ملاقات بند کروا سکتے ہیں، لیکن ایک بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ آپ ہر حربے، ظلم اور جبر کے باوجود اس جعلی اور فراڈ نظام کو نہیں بچا سکتے۔ انشااللہ!!








