2025 معاشی اعتبار سے ایک بدترین سال ثابت ہوا، جس نے عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا، حافظ فرحت عباس
پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رکن اسمبلی حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے کہ 2025 معاشی اعتبار سے ایک بدترین سال ثابت ہوا۔ اس نے عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ مہنگائی نے ہر طبقے کی کمر توڑ کر رکھی، روزمرہ کی اشیائے ضرورت عوام کی پہنچ سے دور ہوتی چلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینالز سے متعلق بلاول کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو عارف علوی کو شوکاز دیا جائے گا: علی محمد خان
معاشی مشکلات کی تفصیل
حافظ فرحت عباس نے اپنے ایکس بیان میں مزید کہا کہ کاروبار تباہ ہوگئے، انڈسٹریز بند ہوگئیں، بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہوئی۔ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ 2022 کے بعد سے جو تباہی کا سلسلہ شروع ہوا تھا وہ اب شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جس کا خمیازہ پچیس کروڑ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
سماجی میڈیا پر بیان
2025 معاشی اعتبار سے ایک بدترین سال ثابت ہوا۔ جس نے عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ مہنگائی نے ہر طبقے کی کمر توڑ کر رکھی، روزمرہ کی اشیائے ضرورت عوام کی پہنچ سے دور ہوتی چلی گئیں۔ کاروبار تباہ ہوگئے۔ انڈسٹریز بند ہوگئیں، بے روزگاری میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں مسلسل…
— Hafiz Farhat Abbas (@FarhatAbbas_PTI) January 1, 2026








