گزرنے والا سال آزمائشوں، قربانیوں اور صبر کا سال تھا، جس میں ہماری استقامت اور جدوجہد تاریخ رقم کر گئی، ریحانہ ڈار
پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ گزرنے والا سال آزمائشوں، قربانیوں اور صبر کا سال تھا جس میں ہماری استقامت اور جدوجہد تاریخ رقم کر گئی۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ مشکل حالات ہی قوموں اور تحریکوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آج بھی جاری نہ ہو سکا ، براڈ کاسٹرز پریشان
کارکنان کی ثابت قدمی
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان نے ہر دباؤ کے باوجود ثابت قدمی دکھائی، یہی ہماری اصل طاقت ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ حق و سچ کی جدوجہد رنگ لائے گی اور انشااللہ سال 2026 عمران خان کی باعزت اور باوقار رہائی کا سال ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمرشلائزیشن سیل کیوں قائم کیا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی
پاکستان کا مستقبل
پاکستان ایک بار پھر حقیقی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی طرف لوٹے گا۔ دعا ہے نیا سال ہمارے وطن کیلئے امن، استحکام، خوشحالی اور انصاف لے کر آئے۔ اہل وطن اور دنیا بھر میں پھیلے پاکستانیوں کو نیا سال مبارک۔
سماجی میڈیا پر بیان
گزرنے والا سال آزمائشوں، قربانیوں اور صبر کا سال تھا جس میں ہماری استقامت اور جدوجہد تاریخ رقم کر گئی۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ مشکل حالات ہی قوموں اور تحریکوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ ہمارے کارکنان نے ہر دباؤ کے باوجود ثابت قدمی دکھائی، یہی ہماری اصل طاقت ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ حق و…
— Rehana Dar (@RehanaImtiazDar) December 31, 2025








