فیصل آباد سنٹرل جیل میں بند قتل کیس کی بیمارملزمہ چل بسی
فیصل آباد کی خبر
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنٹرل جیل میں بند قتل کیس کی بیمار ملزمہ چل بسی۔ نازیہ بی بی تھانہ کھرڑیانوالہ کے قتل کیس میں گرفتار ہوئی۔ عدالتی احکامات پر پچاس سالہ نازیہ کو جیل منتقل کردیا گیا۔
نازیہ بی بی کی صحت کی حالت
ہیپاٹائیٹس کی مریضہ ہونے پر نازیہ بی بی کی ایک ماہ قبل طبعیت خراب ہوئی۔ متوفیہ کو یکم دسمبر کو جیل سے الائیڈ ہسپتال ٹو منتقل کیا گیا۔ الائیڈ ہسپتال ٹو میں دوران علاج نازیہ بی بی جانبر نہ ہوسکی۔ جیل انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔








