این سی سی آئی اے کی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
ایبٹ آباد میں بڑی کارروائی
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دریائے گنگا میں کشتی میں افطار کرنے پر 14 نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
ملزم کی گرفتاری کی تفصیلات
این سی سی آئی اے سے جاری اعلامیے کے مطابق این سی ایم ای سی کی سائبر ٹپ لائن پر کارروائی کی گئی اور ملزم وقاص احمد کو ہری پور سے گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کا فٹنس انسٹرکٹر شامل تفتیش، کیس کی 4 پہلوؤں سے تحقیقات
چائلڈ پورنوگرافی کے مواد کی برآمدگی
کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے چائلڈ پورنوگرافی کا بھاری مواد برآمد ہوا۔ ملزم موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا۔
قانونی کاروائی
ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔








