علی پور چٹھہ میں روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کی 35ویں سالگرہ پر شاندار تقریب، صحافیوں، سماجی کارکنوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکت

تقریب کا انعقاد

علی پور چٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) علاقے کے معروف صحافتی ادارے'' شیرازی نیوز ''کے دفتر میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ملک کے نامور کالم نگار، تجزیہ نگار اور سماجی شخصیات نے مل کر روزنامہ'' پاکستان'' کی 35ویں سالگرہ منائی۔ اس تقریب میں شرکاء نے کیک کاٹ کر روزنامہ ''پاکستان '' کی طویل صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور صحافت کے مستقبل پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نقد پیٹرول خریدنے پر کتنے روپے اضافی دینے ہوں گے ؟ حکومت کا حیران کن فیصلہ

مہمان خصوصی کی تقریر

تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر معروف کالم نگار و تجزیہ نگار احمد جواد بٹ، سید غضنفر عباس شیرازی، رانا سلطان احمد، چودھری قیصر اقبال وڑائچ، قمر زمان سندھو اور ملک حضور الحسن اعوان شریک ہوئے۔ احمد جواد بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا''روزنامہ'' پاکستان'' نے ہمیشہ سچائی اور غیر جانبداری کی صحافت کو فروغ دیا ہے۔ اور پرنٹ میڈیا کی اہمیت کو برقرار رکھا ہے۔'' سید غضنفر عباس شیرازی نے کہا''روزنامہ'' پاکستان'' نے نہ صرف قومی بلکہ علاقائی مسائل کو بھی اجاگر کیا ہے۔'' رانا سلطان احمد نے کہا کہ'' اخبار کے 35 سالہ سفر میں بہت سے چیلنجز آئے، لیکن ادارے نے ہمیشہ عوامی آواز کو ترجیح دی''۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 بھی وائز مارکیٹ کے ذریعے پاکستان میں سب سے پہلے یاسر شامی کو ملے گا

صحافت کی آزادی اور ذمہ داری

چودھری قیصر اقبال وڑائچ نے کہا''یہ تقریب نہ صرف سالگرہ کا جشن ہے بلکہ صحافت کی آزادی اور ذمہ داری کی یاد دہانی بھی ہے۔'' قمر زمان سندھو اور ملک حضور الحسن اعوان نے بھی اپنے تاثرات شیئر کیے، جن میں اخبار کی خدمات کو سراہا گیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

شرکاء کی موجودگی

تقریب میں مقامی صحافیوں، سماجی کارکنوں اور علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...