کسی کو ریاست کے خلاف اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی
اجلاس کی تفصیلات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’’کسی کو ریاست کیخلاف اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘‘ ایم کیو ایم پاکستان کی نگراں مرکزی کمیٹی نے الطاف حسین کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، حکومت جامع ترقی کے عزم پر کاربند ہے، ڈپٹی وزیر اعظم
نگراں مرکزی کمیٹی کا اجلاس
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی نگراں مرکزی کمیٹی کا اجلاس عارضی مرکز بہادر آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ اجلاس میں تنظیمی نظم و ضبط اور پارٹی آئین کی سنگین خلاف ورزیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ کر کے ہر گھر کے بجٹ پر حملہ اور عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی گئی ہیں، شرمیلا فاروقی
الطاف حسین کی رکنیت کا خاتمہ
اجلاس میں غور و خوض کے بعد نگراں مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو پارٹی کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے ہمیشہ کے لئے خارج کیا جاتا ہے۔
اعلامیہ کا اعلان
اعلامیہ میں کہا گیا کہ مرکزی کمیٹی اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک آئینی، جمہوری اور پاکستان کے مفاد میں کام کرنے والی سیاسی جماعت ہے اور کسی بھی فرد کو پارٹی پالیسی، نظم و ضبط اور ریاستِ پاکستان کے خلاف اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔








