کراچی میں سڑکوں کی کھدائی پر پابندی عائد
کراچی میں سڑکوں کی کھدائی پر پابندی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمشنر کراچی نے سڑکوں کی کھدائی اور روڈ کٹنگ پر 2 مہینے کے لیے پابندی لگا دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے سینے میں بہت کچھ دفن، میرا میٹر گھومے تو کبھی کبھی باجوہ کے خلاف کہہ دیتا ہوں، خواجہ آصف ایک بار پھر اپنے روایتی انداز میں سامنے آگئے
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اداروں کی جانب سے یوٹیلیٹی سروسز کے لیے کھدائی کی گئی ہے جس سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ روڈ اور فٹ پاتھ کٹنگ پر پہلے بھی پابندی عائد کی گئی تھی مگر خلاف ورزی کی شکایات ملتی رہیں۔
سیکشن 144 کے تحت پابندی
نوٹیفکیشن کے مطابق روڈ کٹنگ پر سیکشن 144 کے تحت پابندی 2 مہینے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام اداروں اور افراد کو کھدائی کے لیے شہری حکومت اور سندھ حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔








