5 بڑوں کی ملاقات ہوجائے تو ۔۔

تحریک انصاف کے چیف وہپ کا مؤقف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’5 بڑوں کی ملاقات ہوجائے تو ۔۔‘‘ تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کا مؤقف بھی سامنے آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر پہنچ گئے

پروگرام میں شرکت

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر اور (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں شرکت کی۔ پروگرام میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے میں اسے یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق نہیں، صدر ورلڈ بینک

ملک عامر ڈوگر کا جواب

اس کے جواب میں تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ 5 بڑوں کی ملاقات ہوجائے تو پھر تو جھگڑا ہی ختم ہو جائے، ہو سکتا ہے کہ آج نہیں تو کل ایسا ہوجائے، سیاست میں دروازے کھلے رکھنے چاہئیں۔ سیاست کو سیاسی مخالفین تک رکھنا چاہیے، ریاستی اداروں کے خلاف کردار کشی کی مہم بند ہونی چاہیے۔

اعتماد سازی کے لیے ملاقات کی تجویز

ملک عامر ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ اعتماد سازی کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ہمارے اتحادی ایم ڈبلیو ایم کے راجا ناصر عباس اور تحفظ آئین پاکستان کے محمود خان اچکزئی کی ملاقات کروائی جائے۔ رانا ثناء اللہ آگے بڑھیں اور ایسا ماحول پیدا کریں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور ان سے زمینی حقائق پر بات اور مشاورت کرنے دیں۔ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے، اس پیشکش پر اللہ کرے کوئی راستہ نکل آئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...