چھوٹے بھائی کی تدفین کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کا پیغام
سکندر رضا کا جذباتی پیام
ہرارے (ویب ڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے چھوٹے بھائی کی تدفین کے بعد جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان نے اپنا مہنگا شوق بتا کر مشکل میں ڈال دیا
چھوٹے بھائی کا انتقال
سکندر رضا کے چھوٹے بھائی 13 سالہ محمد مہدی ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا تھے اور حالیہ طبی پیچیدگیوں کے باعث 29 دسمبر کو انتقال کرگئے تھے، ان کی تدفین 30 دسمبر کو دارالحکومت ہرارے میں کی گئی۔ زمبابوے ٹیم کے کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ ہم اللّٰہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید، 2 بڑے ہسپتال ایندھن کی قلت کا شکار
شکریہ اور دعائیں
سکندر رضا نے بھائی کی مغفرت کی دعائیں کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیغامات میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں، جس پر ہم سب دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد مہدی کو 30 دسمبر کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔ وہ اپنے خاندان، دوستوں اور پوری کمیونٹی کے لیے ایسی یادیں چھوڑ گئے ہیں جو زندگی بھر ساتھ رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام
“We belong to Allah and to Allah we return”
I just want to take this moment and say Jazak Allah and thank you to everyone for sending prayers towards my brother. Your messages meant a lot to me and my family, and we all are forever grateful.
Muhammad Mahdi was laid to rest on the… pic.twitter.com/GFHc2N6gkk— Sikandar Raza (@SRazaB24) January 1, 2026
اللہ کا شکر
سکندر رضا نے مزید کہا کہ ہم اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں ایسا فرشتہ عطا کیا، ایک بار پھر، محبت، دعاؤں اور حوصلے بھرے پیغامات پر آپ سب کا جزاک اللّٰہ۔








