قطر سے راولپنڈی آئی شادی شدہ خاتون غیرت کے نام پر قتل
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل
راولپنڈی واہ کینٹ کے علاقے لالہ زار کالونی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے بہیمانہ قتل کا دلخراش واقعہ سامنے آ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ سمیرا عزیز ایک ہفتہ قبل قطر سے اپنے چچا شوکت اور فیصل کے ہمراہ پاکستان آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی
قتل کے واقعات کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ واقعے کا مقدمہ سب انسپکٹر آصف اقبال کی مدعیت میں غیرت کے نام پر قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ تشکر پر کراچی میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے سلسلے میں خصوصی تقاریب کا انعقاد
ملزمان کی موجودگی
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ شام مقتولہ کے گھر ولید، اسرار اور صابر آئے، اس وقت گھر میں مقتولہ کے والد اور چچا فیصل اور شوکت بھی موجود تھے۔ ملزمان آپس میں بیٹھ کر مشورے کرتے رہے جن کی باتیں مقتولہ کی بہن نے بھی سنیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ پاسکو، این ایف سی اور زرعی بینک کو بند کر رہے ہیں: چوہدری منظور
دروازے پر دستک اور داخلہ
مقدمے کے مطابق رات کے وقت دروازے پر دستک ہوئی جس پر مقتولہ اور اس کی بہن نے چچی کو دروازہ کھولنے سے منع کیا، تاہم چچا امتیاز نے قطر سے فون کر کے دروازہ کھولنے کا کہا۔ اس کے بعد قریبی رشتہ دار ولید اور اسرار گھر میں داخل ہوئے جبکہ صابر دروازے پر کھڑا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 10 سالہ بچے کا گینگ ریپ کرنے والے تین ملزمان گرفتار
قتل کا وقوعہ
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ بہنوئی سلیمان نے قطر سے چچی سعیدہ کو ویڈیوکال پر ولید وغیرہ کی بات کرانے کا کہا، بعد ازاں ملزمان سمیرا عزیز کو اوپر والی منزل کے کمرے میں لے گئے جہاں رات ساڑھے دس بجے ولید اور اسرار نے پستول سے فائرنگ کر کے سمیرا عزیز کو قتل کر دیا۔
ملزمان کی فرار
پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان ولید اور اسرار موقع سے فرار ہو گئے جبکہ کچھ دیر بعد چچا شوکت اور فیصل گھر پہنچے۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ مقتولہ کے شوہر سلیمان نے قطر میں اپنی اہلیہ کو کسی غیر مرد سے فون پر بات کرتے دیکھا تھا، جس کے بعد اس کے کہنے پر سمیرا عزیز کو قتل کیا گیا۔








