ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق
مظاہروں میں ہلاکتیں
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
احتجاج کی وجوہات
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کے خلاف مختلف شہروں میں 5 روز سے احتجاج جاری ہے اور یہ مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو
حملے اور گرفتاریوں کی اطلاعات
ایرانی میڈیا کے مطابق کئی شہروں میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر بھی دھاوا بولا جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تعلیمی اداروں اور دفاتر کی بندش
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیے گئے تھے۔








