ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق
مظاہروں میں ہلاکتیں
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس حماس کی مدد کررہا ہے: اسرائیل کا الزام
احتجاج کی وجوہات
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کے خلاف مختلف شہروں میں 5 روز سے احتجاج جاری ہے اور یہ مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکساس، ٹک ٹاک پر بم تیار کرنے کا دعویٰ کرنے والا افغان نژاد شہری گرفتار کر لیا گیا
حملے اور گرفتاریوں کی اطلاعات
ایرانی میڈیا کے مطابق کئی شہروں میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر بھی دھاوا بولا جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تعلیمی اداروں اور دفاتر کی بندش
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیے گئے تھے۔








