انٹرسکول ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کیلئے 50 لاکھ اور رنرز اپ کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
کراچی میں انٹراسکول ٹورنامنٹ کا اعلان
کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انٹراسکول ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ اور رنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نو کلومیٹر لمبی نئی عسکری سرحد کی تعمیر: سیٹلائٹ تصاویر غزہ کی پٹی کے شمال میں نئی یہودی بستیوں کے قیام کی نشاندہی کر رہی ہیں؟
ٹورنامنٹ کا مقصد
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹر اسکول ٹورنامنٹ کا مقصد ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، پی ایس ایل کے بعد کراچی کا اسٹیڈیم از سر نو تعمیر ہوگا، جو لاہور سے بھی اچھا بنے گا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ کا مستقبل
محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ اب نیشنل اسٹیڈیم میں لوگ کرکٹ دیکھنے آیا کریں گے۔








