گیمبیا: یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک
کشتی کا حادثہ
بانجول(ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: امر شاہد نے اردو کو عالمی سطح پر لانے کے لیے تراجم ناگزیر قرار دیدیے۔
حادثے کی تفصیلات
خبر ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کی کشتی گیمبیا کے ساحل کے قریب الٹی، کشتی میں 200 کے قریب افراد سوار تھے جن میں سے 7 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔
ریسکیو آپریشن
ہلاک افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ریسکیو کیے گئے 96 افراد میں سے زیادہ تر شدید زخمی ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے گیمبیا بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔








