پاکستان نے بنگلادیشی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

پاکستان کی نئی فضائی سروسز

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے برطانوی ایئر لائن کے بعد بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو بھی براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

بیمان ایئر لائن کی پروازیں

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا سے کراچی کی براہ راست پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

بیمان بنگلادیش ایئر لائن کو 3 ماہ کیلئے 30 مارچ تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران بنگلا دیشی ایئر لائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی۔

برطانوی ایئر لائن کی اجازت

اس سے قبل پاکستان نے برطانیہ کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو بھی پروازوں کی اجازت دے دی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ یہ ایئرلائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کیلئے براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...