سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ! ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی بدولت ریکارڈ بنتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
کاروباری ہفتے کا آخری دن
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے سے تباہی، پاکستان نے راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیوں اور ادویات پرمشتمل 105 ٹن امدادی سامان افغانستان بھجوا دیا
انڈیکس میں اضافہ
ٹریڈنگ کے دوران، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈررڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 253 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز کا جائزہ
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2301 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔








