وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: 14 گھنٹوں میں 101 مردوں سے تعلق قائم کرنے والی ماڈل کا ایک دن میں 1 ہزار مردوں کے ساتھ تعلق بنانے کا فیصلہ، والدین کا موقف بھی آگیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا مختصر اجلاس ہوا جس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اس نے خود مصیبت کو دعوت دی
بلدیاتی انتخابات پر غور
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق نئی قانون سازی پر غور کیا گیا جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
الیکشن ملتوی کرنے کی منظوری
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی بریفنگ کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: راناثنا اللہ نے علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعے کی مذمت کردی
نئی قانون سازی کی منظوری
ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کی بھی منظوری دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ تاریخ
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیتی انتخابات کیلئے 15 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی جبکہ 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جانے تھے۔








