علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹنڈوالہ یار؛ گندم کی فی من قیمت 2200 سے بڑھ کر 4ہزار روپے ہو گئی
مقدمے کی سماعت کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے موقع پر مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور؛شیرباغ میں ایک ماہ کی ننھی شیرنی دم توڑ گئی
وکیل کا بیان
بعدازاں علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف آج 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمے کی سماعت تھی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہوسکتیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1. محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، راستے سیل
حاضری سے استثنیٰ کی درخواست
وکیل فیصل ملک نے کہا کہ علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہمیں 7 جنوری کی تاریخ دی جائے۔
علیمہ خان کی عدالت میں موجودگی
ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی ہدایات ہیں کہ عدالت میں جو بھی کارروائی ہو ان کے سامنے ہو۔ فیصل ملک نے عدالت کے علم میں یہ بات لائی کہ علیمہ خان اگلی تاریخ پر پیش ہوں گی۔








