سوریا کمار سے متعلق بیان پر بالی ووڈ اداکارہ نے وضاحت پیش کردی
خوشی مکھرجی کا سوریا کمار یادیو پر وضاحت
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رئیلیٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹس وِلا سے نام کمانے والی بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق دیئے گئے بیان پر وضاحت پیش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائنوسارز کی آواز کیسی ہوتی تھی؟ فلمی تاثر غلط ثابت ہوگئے
رومانوی تعلق کی تردید
خوشی مکھرجی نے کہا کہ سوریا کمار یادیو سے کوئی رومانوی تعلق نہیں تھا اور میرے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا
انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کا دعویٰ
خوشی مکھرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جاپانی کمپنی کا مون لینڈر ایک بار پھر ناکام، چاند پر پہنچنے سے پہلے رابطہ منقطع
کرکٹرز کے ساتھ تعلقات کی وضاحت
خیال رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب میں خوشی مکھرجی نے بتایا تھا کہ میرے پیچھے بہت سے کرکٹرز ہیں لیکن میں کسی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے وہ انتقام لے گا، قوم نے متحد اور الرٹ رہنا ہے:عمران خان
سوریا کمار کا ذکر
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کمار یادیو بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، وہ مجھے بہت میسجز کیا کرتے تھے لیکن اب ہم زیادہ بات نہیں کرتے۔
سوریا کمار یادیو کی خاموشی
دوسری جانب سوریا کمار یادیو کی جانب سے ان دعوؤں کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔








