راولپنڈی ڈویژن میں گرینڈ آپریشن، قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرا لی گئی
ریلوے اراضی سے تجاوزات کے خلاف کارروائی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات پر پاکستان ریلوے نے راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے اراضی سے تجاوزات کے خلاف ایک مؤثر اور بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے اور ریلوے پولیس نے مشترکہ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے ذریعے قیمتی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے چھڑا لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کی لندن سے واپسی کب ہو گی ، ذرائع نے اہم اطلاع دیدی
روز مرہ کی کارروائیاں
ترجمان ریلوے کے مطابق یکم جنوری 2026 سے تجاوزات کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنانے کے فیصلے کے بعد آج کی کارروائی کے دوران ریلوے اراضی پر غیر قانونی طور پر قائم 11 کمرشل دکانوں کو مکمل یا جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا۔ تاہم، انسانی بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چند رہائشی و کمرشل حصوں کو مکمل طور پر منہدم نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ میں زیرو ویسٹ پنجاب کا ہدف مقرر, چند ہفتوں میں 1 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا
قیمتی اراضی کی واگزاریاں
اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3509 مربع فٹ قیمتی ریلوے اراضی واگزار کرائی گئی ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
اہلکاروں کی نگرانی
’’اے پی پی ‘‘ کے مطابق آپریشن کی براہِ راست نگرانی ڈویژنل انجینئر-I، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اور ایس پی ریلوے پولیس نے کی۔ پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اثاثوں کے تحفظ اور ریلوے اراضی سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور کسی بھی غیر قانونی قبضے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔








