تصویر میں سے ان پڑھ شخص کو ہٹا دو: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں دلچسپ تجربہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا
نریندر مودی کی سوشل میڈیا پر شرمندگی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)—’’تصویر میں سے ان پڑھ شخص کو ہٹادو‘‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے دلچسپ تجربہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل قومی ایکشن کمیٹی کا اجلاس، کئی امور پر اہم فیصلے
دلچسپ تجربہ اور اس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اس وقت بھارتی وزیراعظم کے حوالے سے ایک دلچسپ تجربہ سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ ’’ایکس‘‘ کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک (Grok) نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، فضل الرحمان
سوشل میڈیا پر واقعہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق، سوشل میڈیا سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ایک صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں) کے سپیکر موجود تھے۔
گروک کی کارروائی
ایک صارف نے ’’ایکس‘‘ کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر میں سے ان پڑھ شخص کو ہٹادو۔ اس مطالبے پر جواب میں گروک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تصویر سے ہٹا دیا۔








