امریکی وفد کی متنازعہ صومالیہ سے صومالی لینڈ کے صدر سے ملاقات، بربیرا کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کا دورہ
امریکی وفد کی صومالی لینڈ کے صدر سے ملاقات
بربیرا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وفد نے متنازع صومالی لینڈ کے صدر سے ملاقات کی ہے جبکہ بربیرا کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کا دورہ بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکر جانا شروع ہوگئے، معاشی مشیر وائٹ ہاؤس کا دعویٰ
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق متنازع صومالی لینڈ کے صدر سے امریکہ کی افریقہ کمانڈ کے جنرل ڈاگون اینڈرسن اور امریکہ کے ڈپٹی سفیر جسٹن ڈیوس نے ملاقات کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ملاقات میں قرنِ افریقہ اور بُحیرۂ احمر کی سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا
مذاکرات کے مقاصد
’’جنگ‘‘ کے مطابق مذاکرات میں دورۂ واشنگٹن سے قبل سیکیورٹی شراکت داری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز رہی۔ امریکی وفد نے متنازع صومالی لینڈ نیشنل آرمی کے سربراہ اور حکام کے ہمراہ بربیرا کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کا دورہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ٹرمپ
ماہرین کی رائے
ماہرین کے مطابق اِس پیش رفت کو آئندہ ہفتوں میں امریکا کی جانب سے متنازع صومالی لینڈ کو تسلیم کیے جانے کی سمت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
اسرائیل کا موقف
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا۔








