کراچی: چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق
سانحہ لانڈھی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے لانڈھی میں چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: دوستی کے پچیس سال پورے ہونے پر دوستوں کے نام پر کھجور کے پودے لگا دیئے۔
متاثرہ لڑکی کی شناخت
روزنامہ جنگ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت گیارہویں جماعت کی طالبہ 17 سالہ کومل کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی تفصیلات
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی بھائی کے ساتھ کزن کے گھر سے واپس آرہی تھی۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔








