ایران نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا تو امریکہ بچاؤ کے لیے آئے گا: ٹرمپ نے دھمکی دیدی
ٹرمپ کا انتباہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا تو امریکہ ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انگریز حکومت ریلوے لائن کو افغانستان کے ان علاقوں تک لے جانا چاہتی تھی، اس سلسلے میں آگے چل کر خیبر لائن پر بھی کام شروع ہوا
ٹرمپ کا بیان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سوشل ٹروتھ اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکہ ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا اگلی فائٹ کا اعلان
تیاری کا ذکر
امریکی صدر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ہم جانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایران میں جاری مظاہرے
یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی روز سے مہنگائی اور کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور گزشتہ روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 6 مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 30 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا تھا.








