وزیراعلیٰ کا سندھ سیکریٹریٹ کا غیراعلانیہ دورہ، غیرحاضری پر 6 سیکریٹریز سے باز پرس کا حکم
وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ سندھ سیکریٹریٹ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے ہمراہ سندھ سیکریٹریٹ کا غیراعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکریٹریٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوبرا سانپ کے گوشت کے شوقین، دانتوں کی صفائی نہ کرنے والے، اور عوام کے خوف میں مبتلا آمروں کی دلچسپ کہانیاں
غیر حاضری پر کارروائی
وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران 6 محکموں کے سیکریٹریز صبح ساڑھے 9 بجے تک دفاتر میں غیرحاضر پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سید محمد مسرت خلیل سعودی عرب میں اے پی پی کا اعزازی رپورٹر مقرر
غیر حاضر محکمے
محکمہ بلدیات، خوراک، جنگلات، ثقافت، محنت اور لائیو سٹاک کے سیکریٹری غیرحاضر رہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے غیر حاضر سیکریٹریز سے باز پرس کا حکم دیا۔
نوٹس اور کارروائی
اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے غیر حاضر سیکریٹریز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے۔








