وزیراعظم کی خواہش ہے زیادہ سے زیادہ طلبا تک لیپ ٹاپس پہنچیں تاکہ وہ جدید تعلیم اور تحقیق سے ہم آہنگ ہو سکیں، اعظم نذیر تارڑ

لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبا میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار ارباز خان نے خوشبو کے ساتھ اپنی طلاق کی تصدیق کر دی

وفاقی وزیر کا خطاب

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ بچوں کو بتایا جائے کہ لیپ ٹاپ اسکیم ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبا تک لیپ ٹاپس پہنچیں تاکہ وہ جدید تعلیم اور تحقیق سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ یہ چراغ پنجاب سے روشن ہوا اور اب پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے۔ لیپ ٹاپ کامیابی کی کنجی کے طور پر آج طلبا کے ہاتھ میں ہے، جس سے وہ ریسرچ اور آئی ٹی اسکلز کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

تعلیمی سہولیات کا فقدان

انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانہ طالب علمی میں بڑے کمپیوٹرز ٹی وی پر دیکھتے تھے، جبکہ آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کے باوجود ہر کسی کو جدید گیجٹس تک رسائی حاصل نہیں۔ وسائل کی کمی کے باعث آج بھی کئی طلبا اس سہولت سے محروم ہیں۔ طلبا کو جدید سہولیات فراہم کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...