کراچی ایئرپورٹ پر انوکھی تقرری، ایف آئی اے افسر چوہے پکڑنے کی ڈیوٹی پر تعینات
کراچی ایئرپورٹ پر انوکھا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامی امور کے انوکھے فیصلے کے تحت ایک افسر کو سیوریج، بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہے پکڑنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند
اے ایس آئی منور کی تقرری
سما ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی اے کی کراچی ائرپورٹ پر انوکھی تقرری کی گئی ہے، اے ایس آئی منور بطور انچارج ایڈمنسٹریشن صفائی، چوہے پکڑنے اور سیوریج مینٹیننس انچارج کے طور پر تعینات کردیا گیا۔
ذمہ داریاں اور رپورٹس
اے ایس آئی منور واش رومز کی صفائی ستھرائی پر مبنی صورتحال کی ہر ایک گھنٹے بعد رپورٹ تیار کریں گے، سیوریج لائنوں میں چوہوں اور کیڑوں کے خاتمے پر مبنی اقدامات بھی کریں گے۔ اے ایس آئی تمام کام پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کی معاونت سے انجام دیں گے.








