سال 2026 کا پہلا سپر مون کل نظر آئے گا
سپر مون کا حسین منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون کل نظر آئے گا۔ سپارکو ترجمان کے مطابق یہ سپر مون روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے۔ اس سے قبل جاری سپر مون سلسلے کا آخری سپر مون اکتوبر 2025 سے اُفق پر رونما ہوا تھا۔ اِس بار کواڈرینٹڈ شہابی بارش بھی عروج پر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی کے گورنر صوبے میں مہمان اداکار، کام صرف فیتے کاٹنا ہے: بیرسٹر سیف
پاکستان میں سپر مون کا وقت
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں سپر مون شام 5:51 بجے طلوع ہوگا، چاند کی روشنی 99.8 فیصد تک ہوگی۔ 3 اور 4 جنوری کو یہ دیکھا جا سکتا ہے۔ زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہے۔ چاند عام طور پر اس بار پورے چاند سے 6-7 فیصد بڑا اور 10 فیصد روشن دکھائی دے گا۔
اگلا سپر مون کب ہوگا؟
خیال رہے کہ اگلا سپر مون رواں سال کے آخر میں نومبر 2026 میں دکھائی دے گا۔








