اگر تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرتی ہیں تو اس حوالے سے مشاورت کی جا سکتی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
مولانا عبدالغفور حیدری کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرتی ہیں تو اس حوالے سے مشاورت کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی
اپوزیشن لیڈر کا فوری تقرر
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے فوری تقرر کا مطالبہ کیا اور کہا اپوزیشن لیڈر کا انتخاب اکثریتی اپوزیشن جماعت میں سے ہونا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان اس عہدے پر پہلے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان پہلے ٹیسٹ سے باہر
پاکستان اور افغانستان کے مسائل
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ دہشت گردی کے باعث ہمارے جوان مسلسل شہید ہو رہے ہیں، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔
دہشت گردی کا مستقل حل
مولانا عبدالغفور حیدری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی نہ کوئی مستقل حل اب نکالنا ناگزیر ہو چکا ہے۔








