دورہ لاہور کے دوران ہم سے زبان کا غلط استعمال ہوا لیکن وہ عمل کا ردعمل تھا، جس پر معذرت کرلی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا معذرت نامہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے حالیہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر کے خلاف بیانات پر غلط زبان کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے غلط زبان استعمال ہوئی جس پر معذرت کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہنواز کے غیر قانونی قتل کی عدالتی تحقیقاتی سفارش
لاہور میں زبان کے غلط استعمال کی وضاحت
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ لاہور میں دورے کے دوران ہم سے زبان کا غلط استعمال ہوا لیکن وہ عمل کا ردعمل تھا۔
بدتمیزی کا سامنا
ہم نے اپنے دورے لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلی ہے۔ پنجاب میں ہمارے ساتھ بہت بدتمیزی کی گئی، میرا اسکواڈ جیسے ہی گزرتا، اس کے بعد وہاں موجود افراد کو حراست میں لے لیا جاتا۔ پہلے سے اندازہ تھا کہ پنجاب میں یہ رویہ اختیار کیا جائے گا۔








