پاکستان کرکٹ ٹیم کا بنگلہ دیش کا دورہ، سیریز کا شیڈول جاری
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں عالیہ حمزہ کا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا: تجزیہ کار سلمان غنی
ون ڈے سیریز کی تفصیلات
پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026 میں ون ڈے جبکہ مئی 2026 میں ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ون ڈے میچز 12 سے 16 مارچ 2026 تک کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ اور تیسرا 16 مارچ کو شیڈول کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم ون ڈے سیریز کے لیے 9 مارچ 2026 کو بنگلہ دیش پہنچے گی۔
ٹیسٹ سیریز کی معلومات
دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، جو مئی 2026 میں کھیلی جائے گی۔
ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی 2026 کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے 4 مئی 2026 کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی.








