وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ کو پہلا حکم جاری
عدالت کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں موجود 79 کروڑ روپے دوبارہ سرمایہ کاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے سپریم کورٹ سے 79 کروڑ 42 لاکھ روپے طلب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ
سرمایہ کاری کی تفصیلات
عدالت نے کہا کہ یہ رقم سرکاری بینک کے ذریعے ٹریژری بلز میں دوبارہ لگائی جائے۔ سرکاری بینک کے حکام نے عدالت میں بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت کے حکم کے بغیر رقم کی دوبارہ سرمایہ کاری ممکن نہیں تھی۔
پچھلی سرمایہ کاری
رقم کی آخری سرمایہ کاری 4 ستمبر 2025 کو ٹریژری بلز میں کی گئی تھی، جبکہ سابقہ سرمایہ کاری 27 نومبر 2025 کو میچیور ہو چکی تھی۔ کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔








