شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 اور ایم 4 کئی سیکشنز پر بند
موٹروے پولیس کی ہدایات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 شیر شاہ سے شام کوٹ تک اور خانیوال سے ملتان تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ 14پیسے کمی کی منظوری دیدی
دھند کے باعث بند ہونے والے راستے
ترجمان سنٹرل ریجن اور موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے ملتان تک بھی شدید دھند کے سبب بند ہے۔ موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے اور ڈرائیور حضرات کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حفاظتی تدابیر
حکام کا کہنا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موٹروے پرسفر کرتے وقت رفتار کو کنٹرول میں رکھیں۔








