پاکستان میں فرٹیلائزر کی ریکارڈ فروخت نے نئی تاریخ رقم کردی
فرٹیلائزر کی ریکارڈ فروخت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں فرٹیلائزر کی ریکارڈ فروخت کے حجم نے نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابیوں نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
یوریا کی فروخت میں اضافہ
نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران ملک میں یوریا کی فروخت پہلی بار 13 لاکھ 56 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی، اس طرح سے ملک بھر میں یوریا کی سالانہ بنیادوں فروخت میں 37 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خانم کو 26 نومبر کے مقدمے میں 5 سے 7 سال کی سزا ہوگی، تجزیہ کار حسن ایوب کا دعویٰ
فاسفورس کھاد ڈی اے پی کی حالت
رپورٹ کے مطابق نومبر 2025 میں یوریا کی فروخت میں 4 فیصد کمی بھی واقع ہوئی لیکن دسمبر 2025 میں فاسفورس کھاد ڈی اے پی کی فروخت کا حجم 8لاکھ ٹن رہا۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات میں پانی کی سطح میں کمی، فوارہ چوک کلئیر، پانی کا بہاؤ موڑنے کے لیے لورائی کے مقام پر کام جاری
ڈی اے پی کی فروخت میں اضافہ
اعدادوشمار کے مطابق ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 67 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے دسمبر 2025 کے دوران فی بیگ یوریا کی قیمت پر 400 روپے فی تک کی رعایت کو برقرار رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواے ای میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
فوجی فرٹیلائزر کی رعایت
اسی طرح فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی اپنے تیار کردہ کھاد کی فی بوری پر 150روپے سے 200 روپے کی رعایت فراہم کی، دسمبر 2025 کے اختتام پر ملکی سطح پر یوریا کے دستیاب ذخائر گھٹ کر 3 لاکھ 15ہزار ٹن رہ گئے ہیں۔
زرعی طلب میں اضافہ
دسمبر 2025 میں ڈی اے پی کا اختتامی ذخیرہ 2 لاکھ 19ہزار ٹن رہا، زرعی طلب میں اضافے، ربیع سیزن کی بڑھتی ہوئی کاشتکاری کی سرگرمیاں فرٹیلائزر ڈیمانڈ میں بے پناہ اضافہ کرگئی ہیں۔








