ایف بی آر نے دسمبر میں ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا
ریونیو کی تاریخی وصولی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسی بھی سال کے دسمبر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
ٹیکس ریونیو کی تفصیلات
ایف بی آر حکام نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ٹیکس ریونیو جمع کیے جانے سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ایف بی آر نے دسمبر میں 1427 ارب 10 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا جو ماہانہ ہدف 1446 ارب روپے کا 99 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی ذمہ داری اے ایس ایف کے سپرد
شاندار کارکردگی
حکام کے مطابق یہ کسی بھی سال کے دسمبر میں اب تک کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے، اسی طرح ان لینڈ ریونیو سروس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 1310 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1308 ارب روپے وصول کیے جو 99.8 فیصد ہے۔
نومبر کے مقابلے میں اضافہ
اس کے علاوہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکس وصولی میں 59 فیصد اضافہ ہوا، نومبر میں وصولی 898 ارب روپے تھی جو دسمبر میں بڑھ کر 1427.1 ارب روپے ہو گئی۔








