سندھ حکومت کے مختلف محکموں کو اربوں روپے کا چونا لگائے جانے کا انکشاف
تحقیقات کا آغاز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کے مختلف محکموں کو اربوں روپے کا چونا لگانے والے ٹھیکیدار اور اس کی کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کا اہلیہ کے ہمراہ سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد سنٹر کا دورہ، تھیلیسیمیا تشخیصی ٹیسٹ کروایا
ٹھیکوں کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق علی حسن سول اینڈ الیکٹریکل ورک کی جانب سے مختلف محکموں کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے حاصل کیے گئے مگر سرزمین پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الحمدللہ کوئی مالیاتی اسکینڈل سامنے نہیں آیا،پائی پائی عوام کی امانت،اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
پچھلے تین سالوں کا حساب
گزشتہ تین سالوں کے دوران مجموعی طور پر اربوں روپے کے ٹھیکے حاصل کیے گئے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کمپنی کے مالک عرفان شیخ اور غفران شیخ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام، ساہیوال کے 134 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے
تحقیقات کے اقدامات
تحقیقاتی افسر کی جانب سے ایجوکیشن ورکس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز، کے ایم سی اور دیگر محکموں کے چیف انجینیئرز کو خطوط لکھ دیے گئے۔
خطوط میں شامل معلومات
خط میں تحقیقاتی افسر نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کمپنی کو کتنے ٹھیکے دیے گئے، کتنا کام مکمل کیا گیا اور ادا کی گئی رقم کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ کمپنی کو ادائیگیاں کس ایگزیکٹو انجینیئر کی جانب سے کی گئی ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔








