سندھ حکومت کے مختلف محکموں کو اربوں روپے کا چونا لگائے جانے کا انکشاف
تحقیقات کا آغاز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کے مختلف محکموں کو اربوں روپے کا چونا لگانے والے ٹھیکیدار اور اس کی کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف تقریر کیوں کی؟ اے این پی رہنما اسفندیار ولی کا پی ٹی آئی رکن شفیع جان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس
ٹھیکوں کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق علی حسن سول اینڈ الیکٹریکل ورک کی جانب سے مختلف محکموں کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے حاصل کیے گئے مگر سرزمین پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوپر والے نے جو لکھ دیا اسے کوئی نہیں بدل سکتا، اچانک بھارتی ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد سراج پہلے میچ میں بہترین پرفارمنس کے بعد جذباتی ہو گئے
پچھلے تین سالوں کا حساب
گزشتہ تین سالوں کے دوران مجموعی طور پر اربوں روپے کے ٹھیکے حاصل کیے گئے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کمپنی کے مالک عرفان شیخ اور غفران شیخ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں تمام ویزہ اپائنمنٹ منسوخ کردیں
تحقیقات کے اقدامات
تحقیقاتی افسر کی جانب سے ایجوکیشن ورکس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز، کے ایم سی اور دیگر محکموں کے چیف انجینیئرز کو خطوط لکھ دیے گئے۔
خطوط میں شامل معلومات
خط میں تحقیقاتی افسر نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کمپنی کو کتنے ٹھیکے دیے گئے، کتنا کام مکمل کیا گیا اور ادا کی گئی رقم کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ کمپنی کو ادائیگیاں کس ایگزیکٹو انجینیئر کی جانب سے کی گئی ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔








