پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 97 فیصد اضافے سے 82 ہزار روپے ماہانہ ہوگئی، حکومتی سروے
پاکستان میں آمدن میں اضافہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کے ہاؤس ہولڈ سروے کے مطابق پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ماہانہ اوسطاً آمدنی 82 ہزار روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ اور شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلیے پلان اے، بی، سی تیار کر لیا
ہاؤس ہولڈ سروے کی تفصیلات
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ حکومت کے ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران شہریوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ ہوا جب کہ 2019ء سے 2025ء تک گھریلو اخراجات 113 فیصد بڑھ گئے، ملک میں اوسطا ماہانہ آمدن 82 ہزار اور اخراجات 79 ہزار روپے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں گلوبل سیلیبریٹی لیگ کی لانچنگ تقریب، ہندوستان اور پاکستان کے نامور معززین، مشہور کرکٹرز، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور ستاروں کی شرکت
اخراجات کی تقسیم
سروے کے مطابق اخراجات میں سب سے زیادہ فرنشنگ، گھریلو آلات، ہیلتھ، فوڈز، گڈز اینڈ سروسز پر ریکارڈ کیے گئے، بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ذاتی ملکیتی گھروں کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے: حزب اللہ کے ممکنہ رہنما کو نشانہ بنانے کا دعوی
گھر کی ملکیت میں تبدیلی
سروے کے مطابق 2018،19 میں 84 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر تھے جبکہ موجودہ سروے میں 82 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر ہیں، کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کی تعداد 10 فیصد سے بڑھ کر 10.5 فیصد ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
کلین فیول کا استعمال
ہاؤس ہولڈ اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کلین فیول کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، پانچ سال میں کلین فیول کا استعمال 35 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سموگ کا روگ برقرار، شہر لاہور کی فضا آج بھی آلودہ
پانی کی رسد
ہینڈ پمپ سے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 24 فیصد سے کم ہو کر 22 فیصد ہوگئی جبکہ نل سے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 22 فیصد ہو چکی ہے، اسی طرح فلٹر کا پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 9 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے باوجود رینا رائے کے ساتھ معاشقہ، شتروگھن سنہا کھل کر بول پڑے
بنیادی سہولیات کا فقدان
سروے کے مطابق ملک میں 7 فیصد آبادی ابھی تک بیت الخلا (لیٹرین) جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائد مسلم لیگ ن کی سالگرہ، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات خان کیک لے کر سندس فاؤنڈیشن پہنچ گئے، تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ سالگرہ منائی
ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا اثر
سروے کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے آمدن میں ٹک ٹاک سب سے آگے ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے 88 فیصد لوگ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرنے والے 86 فیصد لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلف فوڈ مینوفیکچرنگ پاکستان پویلین کا افتتاح قونصل جنرل حسین محمد نے کیا، 2,500 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت
انٹرنیٹ کی رسائی
سروے میں بتایا گیا کہ گھریلو سطح پر انٹرنیٹ رسائی 34 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کا تناسب 17 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نکولس مادورو کی امریکہ کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد وینز ویلا کا صدر کون ہوگا؟
صحت کی سہولیات
سروے کے مطابق مکمل حفاظتی ٹیکہ جات (ریکارڈ کی بنیاد پر) کی کوریج 68 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد ہو گئی ہے اور صاف ایندھن کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جو 35 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
تعلیم کی حالت
پاکستان میں قومی سطح پر شرحِ خواندگی 60 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہوگئی جبکہ اسکول سے باہر بچوں کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جو 30 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد رہ گئی۔








